پیرس 6دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی وزیرِداخلہ بیرنار کاسنووملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ بات ایلی زے پیلس کی جانب سے بتائی گئی ہے۔تاحال وزیر اعظم مانوئل والس نے آئندہ سال کے اوائل میں مجوزہ صدارتی انتخابات میں سوشلسٹوں کی جانب سے اس عہدے کے خواہش مند امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے وزارت عظٰمی چھوڑنے کااعلان کردیاتھا۔موجودہ صدرفرانسوااولانڈکی جانب سے دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے امیدوار نہ ہونے کے اعلان کے بعدسے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ والس بھی سوشلسٹوں کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ فرانسیسی رائے دہندگان دو مراحل میں تئیس اپریل اور سات مئی کو مل کے نئے سربراہِ مملکت کا انتخاب کریں گے۔